آج سے ’کریڈٹ کارڈ‘ اور ’ڈیبٹ کارڈ‘ کے استعمال کا طریقہ تبدیل، آر بی آئی کا ٹوکن اصول نافذ

ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ٹوکنائزیشن کا عمل لازمی نہیں ہے۔ صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ مرچنٹ ویب سائٹ پر اپنا کارڈ ٹوکنائز نہ کرے

کریڈٹ کارڈ / Getty Images
کریڈٹ کارڈ / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: آج سے ملک بھر کے بینکوں کے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کا طریقہ تبدیل ہو رہا ہے۔ آن لائن ٹرانزیکشن کے لئے مرچنٹ ویب سائٹ اب آپ کے کارڈ کا نمبر، سی وی وی یا ایکسپائری ڈیٹ اپے سرور پر اسٹور نہیں کر پائیں گی۔ کارڈ صارفین کو ویب سائٹ پر کوئی سامان خریدنے سے قبل ایک ٹوکن جنریٹ کرنا پڑے گا اور اس ٹوکن کو اس ویب سائٹ پر (مستقبل میں استعمال کے لئے) سیو کرنا ہوگا۔ آپ چاہیں تو پیمنٹ کے وقت ٹوکن جنریٹ کر سکتے ہیں اور بعد میں استعمال کے لئے سیو کر سکتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ٹوکنائیزیشن کا عمل لازمی نہیں ہے۔ اس صورت میں صارف کو ویب سائٹ پر ہر ٹرانزیکشن کے وقت کارڈ کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ جن میں 16 ڈیجٹ کا کارڈ نمبر، ایکسپائری ڈیٹ اور کارڈ ویریفکیشن ویلیو (سی وی وی) شامل ہیں۔ ٹوکنائزیشن کا مقصد کریڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے۔ اس میں اگر مرچنٹ ویب سائٹ کا ڈیٹا چوری بھی ہو جاتا ہے تو کوئی آپ کے کارڈ کا غلط استعمال نہیں کر پائے گا۔


آر بی آئی نے جمعہ کے روز کہا کہ تقریباً 35 کروڑ کارڈوں کو ٹوکن میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سسٹم یکم اکتوبر سے طے شدہ نئے اصولوں کے لیے تیار ہے۔ ڈپٹی گورنر ٹی روی شنکر نے کہا کہ اس نظام میں کچھ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ سے اسے منتخب نہیں کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی اس کا انتخاب کریں گے۔

آر بی آئی نے صارفین کی مالی حفاظت کو بڑھانے کے لیے یکم اکتوبر سے ادائیگی کارڈ کو ٹوکن میں تبدیل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ ٹوکنائزیشن کے تحت، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات کو ایک متبادل کوڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے جسے 'ٹوکن' کہتے ہیں۔ آر بی آئی اس سے پہلے کئی بار اپنانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر چکا ہے۔


یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کی جائے گی، شنکر نے کہا، ’’یہ نظام پوری طرح سے تیار ہے۔ تقریباً 35 کروڑ ٹوکن پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں۔ ستمبر میں کل لین دین کا تقریباً 40 فیصد ٹوکن کے ذریعے کیا گیا اور اس کے ذریعے تقریباً 63 کروڑ روپے کے لین دین کیے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے آخر تک سسٹم میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈوں کی کل تعداد 101 کروڑ سے زیادہ ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔