کولکاتا میں ’کالج فیسٹ‘ کے لیے لگائی گئی اضافی شرطیں، کے کے کی موت کا اثر
کولکاتا میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے بعد گلوکار کے کے کی موت کے مدنظر شہر کی پولیس نے بند جلسہ گاہوں میں کالج فیسٹ کے لیے اضافی شرطیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولکاتا میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے بعد گلوکار کے کے کی موت کے مدنظر شہر کی پولیس نے بند جلسہ گاہوں (آڈیٹوریم) میں کالج فیسٹ (تقریب) کے لیے اضافی شرطیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق پہلی اور ابتدائی شرط جلسہ گاہ میں ایک اہل ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک ایمبولنس کا انتظام ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں کسی شخص کو نزدیکی اسپتال میں لے جایا جا سکے۔
دوسری شرط آڈیٹوریم کے اندر اور باہر رجسٹرڈ نجی سیکورٹی ایجنسیوں سے سیکورٹی اہلکاروں کی لازمی تعیناتی ہونی چاہیے۔ پولیس افسر نے کہا کہ ’’اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ کالجوں کے طلبا یونین اپنے اراکین میں سے کچھ سویم سیوکوں کو بھیڑ مینجمنٹ کے لیے تقرر کرتے ہیں۔ چونکہ ان سویم سیوکوں کے پاس بھیڑ مینجمنٹ سے متعلق بنیادی ٹریننگ نہیں ہوتی ہے، اس لیے حالات مشکل ہو سکتے ہیں۔ اس حالت سے بچا بھی جا سکتا ہے، اگر ٹرینڈ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جا سکیں۔‘‘
تیسری شرط یہ ہے کہ متعلقہ طلبا یونین کو کسی خاص تقریب کے لیے کرایہ پر لیے گئے گلوکاروں اور ان کےس اتھ آنے والے لوگوں کی تعداد کی تفصیل دینی ہوگی۔ چوتھی اور آخری شرط یہ ہے کہ تقریب منعقد کرنے والوں کو ایک تحریری اعلانیہ میں یہ جانکاری دینی ہوگی کہ داخلے کے لیے مفت انٹری ہوگی یا پھر پاس کے لیے کوئی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ تقریب کا انعقاد کرنے والوں کو ان کے ذریعہ جاری کیے جانے والے پاسوں کی تعداد کے بارے میں بھی جانکاری دینی ہوگی تاکہ پولیس متعلقہ جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی صلاحیت کے ساتھ تعداد کا ملان کر سکے۔ افسران نے کہا کہ وہ خصوصی طور سے بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے چوتھے پوائنٹ پر زور دیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔