بی جے پی کے پاس جمہوریت کے لیے جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں: کے ٹی راماراؤ
کے ٹی آر نے کہا کہ ’’بی جے پی ایسی پارٹی ہے جس کا جمہوریت کے لیے جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں، نہ تو ہندوستان کی آزادی میں اور نہ ہی تلنگانہ کی تشکیل میں، ان کی واحد طاقت جھوٹ اور جملہ کا ڈبل انجن ہے‘‘
تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راماراؤ نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے پاس جمہوریت کے لیے جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں ہے اور اس کی طاقت صرف جھوٹ اور جملے کا ڈبل انجن ہے۔ کے ٹی آر نے مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کو تلنگانہ سے جوڑنے کے لیے بی جے پی پر طنز کسا۔ تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر جمعرات کو دہلی میں محکمہ ثقافت کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ’’واٹس ایپ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے مضر اثرات۔‘‘
اپنی تقریر کے دوران امت شاہ نے تلنگانہ کے مجاہدین آزادی کے ساتھ آندھرا علاقہ کے الوری کے نام کا تذکرہ کیا۔ مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی کے ذریعہ قومی راجدھانی میں منعقد میٹنگ میں الوری کی پینٹنگ کی نمائش بھی کی گئی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ’’بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کا جمہوریت کے لیے جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ نہ تو ہندوستان کی آزادی میں اور نہ ہی تلنگانہ کی تشکیل میں۔ ان کی واحد طاقت جھوٹ اور جملے کا ڈبل انجن ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔