ہندواڑہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ہندواڑہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہندواڑہ پولیس نے ہمپورہ کرالہ گنڈ میں مشتاق احمد میر عرف چاکو ولد غلام نبی میر ساکن بیگ پورہ کرالہ گنڈ کی 1.8کنال باغاتی زمین کو ضبط کیا ہے۔

پولیس  نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں ایف آئی آر زیر نمبر75/2020اور ڈنگی وچھی سوپور میں 91/2018کے تحت مقدمات درج ہیں۔


بیان میں کہا گیا کہ ہندواڑہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی‘۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔