جامعہ ملیہ اسلامیہ کی زمین فروخت کرنے کے ملزم سابق کارگزار وائس چانسلر پروفیسر اقبال حسین معطل

جامعہ کے سابق کارگزار وائس چانسلر اور فیکلٹی آف لاء پروفیسر اقبال حسین پر یہ کارروائی عہدہ کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں جامعہ کے موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل نے کی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
user

قومی آواز بیورو

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق کارگزار وائس چانسلر اور فیکلٹی آف لاء کے پروفیسر اقبال حسین کے خلاف بڑی کارروائی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ انھیں جامعہ کی زمین کو غلط طریقے سے فروخت کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ اقبال حسین پر یہ کارروائی جامعہ کے موجودہ کارگزار صدر پروفیسر محمد شکیل نے عہدہ کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کی ہے۔

پروفیسر اقبال حسین کے خلاف ہوئی اس کارروائی سے متعلق نوٹیفکیشن 8 اگست کو جاری ہوا ہے۔ جامعہ نے اپنے آفیشیل حکم میں کہا ہے کہ یونیورسٹی نے اقبال حسین کے خلاف جانچ شروع کر دی ہے، جو فیکلٹی آف لاء کی شکل میں کام کر رہے تھے۔ اس جانچ کی صدارت ہائی کورٹ کے موجودہ یا سبکدوش جج کے ذریعہ کیے جانے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقبال حسین کے خلاف جانچ زیر التوا ہے۔ ایسے میں انھیں آئندہ حکم تک لاء فیکلٹی میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران پروفیسر اقبال حسین اہل اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر ہیڈکوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔


پروفیسر اقبال حسین کی طرف سے اس معطلی اور الزامات پر فوری کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غلط طریقے سے جامعہ کی زمین فروخت کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل نے گزشتہ ماہ ایک میٹنگ کی تھی جس میں کچھ اہم فیصلے لیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔