بدلاپور عصمت دری معاملے میں دونوں ملزمین دوبارہ گرفتار !

پولیس نے دونوںملزمین  کو ایک اور کیس میں عدالت سے ہی گرفتار کر لیا اب  پولیس ان دونوں کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بدلاپور عصمت دری معاملے میں اسکول کے صدر اُدے کوتوال اور سکریٹری تشار آپٹے کو جمعرات کو کلیان کورٹ میں ضمانت مل گئی، لیکن ضمانت ملنے کے بعد پولس نے ان دونوں کو ایک اور معاملے میں دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولس ان دونوں کو جمعہ کو دوبارہ کلیان کورٹ میں پیش کرے گی۔

بدلاپور عصمت دری کیس کے دو ملزمین کو کل رات رائے گڑھ ضلع کے کرجت علاقے سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ آج پولس نے دونوں کو کلیان کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 17 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ جس کے بعد دونوں کے وکیل نے فوری طور پر ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے فوری طور پر دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں کو ایک اور کیس میں عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس ان دونوں کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے جا رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ بدلا پور عصمت دری کیس کے یہ دونوں ملزم پچھلے ڈیڑھ ماہ سے مفرور تھے۔ بدلاپور عصمت دری کیس میں پولیس نے ملزم اکشے شندے کو گرفتار کیا تھا اور عدالت نے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ لیکن 23 ستمبر کو ممبرا علاقے میں پولیس مقابلے میں اکشے شندے زخمی ہو گئے اور پولس اسے کلوا کے شیواجی ہسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اکشے کو مردہ قرار دیا تھا۔ اسی معاملے میں پولیس نے ادے کوتوال اور تشار آپٹے کو بھی ملزم بنایا تھا۔ لیکن ان دونوں نے پہلے کلیان کورٹ اور پھر بامبے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے دونوں عدالتوں نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے ان دونوں کو کل رات کرجت سے گرفتار کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔