احمد آباد میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران حادثہ، عمارت کی بالکونی گری، ایک ہلاک، متعدد زخمی

گجرات کے دریا پور میں بھگوان جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ رتھ یاترا کے دوران ایک عمارت کی بالکونی گر گئی، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 5 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جگن ناتھ رتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جگن ناتھ رتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

احمد آباد: احمد آباد میں رتھ یاترا نے المناک موڑ اختیار کر لیا ہے کیونکہ دریا پور علاقے میں جلوس کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی۔ احمد آباد میں ایک اہم مذہبی تقریب، بھگوان جگن ناتھ کی 146 ویں رتھ یاترا نے ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو قابل احترام دیوتا کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں بے تابی سے 18 کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کرتے ہیں۔ حالانکہ، جلوس کے دوران پیش آنے والے واقعہ نے خوشی کے ماحول خراب کر دیا۔

گجرات پولیس نے جلوس کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے تھے۔ پہلی بار، انہوں نے جدید ترین 3 ڈی میپنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون مخالف نظام کو تعینات کیا تاکہ ڈرون کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے اور پورے راستے کی کڑی نگرانی کی جا سکے۔ تاہم احتیاطی انتظامات کے باوجود یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے عہدیداروں اور عقیدت مندوں کو ایک جھٹکا لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔