خالی آسامیوں پر بھرتی حکومت کی ترجیح نہیں: کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بے حس مودی حکومت دلت مخالف، قبائلی مخالف، پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مخالف ہے، اسی لیے وہ خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہی۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں لیکن مودی حکومت انہیں بھر نہیں رہی ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں بھی نہیں ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا، "مودی حکومت کی ترجیح کبھی بھی خالی آسامیوں کو پُر کرنا نہیں رہی۔ سال 2014 کے مقابلے میں مرکزی حکومت میں سویلین ملازمتوں کی اسامیاں دوگنی ہوگئی ہیں۔ سرکاری محکموں میں کل ملاکر 30 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔"

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’بے حس مودی حکومت دلت مخالف، قبائلی مخالف، پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مخالف ہے، اسی لیے وہ خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہی، کچھ ہزار بھرتی کے خط بانٹ کر، مودی جی واہ واہی حاصل کرنے کی قواعد میں نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔