ہندوستان میں گرم لہر کی شدت سے عوام پریشان، اپریل میں حالات مزید ہوں گے ابتر
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے بڑے حصوں میں جاری دوسری گرمی کی لہر کے ساتھ ہی اپریل میں ان علاقوں کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے۔
ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے بڑے حصوں میں جاری دوسری گرمی کی لہر کے ساتھ ہی اپریل میں شمال مغرب کے بیشتر حصوں اور وسطی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک کے بقیہ حصوں میں معمول سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاتر نے اپریل کے لیے درجہ حرارت اور بارش کے آؤٹ لک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی جزائر نما ہندوستان، وسطی ہندوستان کے شمالی حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے جنوبی حصے میں معمول سے کم درجہ حرارت کا امکان ہے۔
مارچ میں گرمی کی لہروں کے دو دور دیکھے گئے۔ پہلا 21-11 مارچ کے درمیان جب کہ دوسرا 26 مارچ کو شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے۔ اس درمیان ساحلی جزائر والے علاقوں کو چھوڑ کر تقریباً پورے ہندوستان میں مارچ میں کم بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک میں اپریل میں اوسط بارش معمول (طویل مدت کے اوسط کا 111-89 فیصد) رہنے کا امکان ہے۔
شمال مغرب اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی جزائر کے کئی حصوں، مغرب وسطیٰ ہندوستان کے آس پاس کے علاقوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔