جمہوریت کا نظام عوامی ووٹوں کی طاقت پر منحصر: عمران پرتاپگڑھی
مائنارٹیز ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ پروگرام میں عمران پرتاپگڑھی کا خطاب
پرتاپ گڑھ: سیاسی ظلم سے لڑنے کے لئے کانگریس نے انہیں راجیہ سبھا ممبر بنا کر جو اعتماد کیا ہے، اس پر ایوان میں کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ مجھے راجیہ سبھا ممبر بنایا جانا ایک سیاسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔ کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر و راجیہ سبھا ممبر شاعر عمران پرتاپگڑھی بدھ کی شام یہاں شہر کے ایک میرج ہال میں مائنارٹیز ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ذریعہ منعقد استقبالیہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاپگڑھی نے کہا کہ وہ مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ممبر ضرور ہیں، مگر انہیں اپنی مٹی و اپنے لوگوں سے جذباتی و قلبی رشتہ ہے، اس کے لئے وہ پرتاپگڑھ کی فلاح بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جمہوریت میں عوامی ووٹوں کی طاقت بہت اہمیت کی حامل ہے، جس کے لئے عوام کی حمایت ضروری ہے، اس لئے آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ایوان میں مضبوطی کے ساتھ آئین و جمہوریت کی روشنی میں ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکوں۔ راہل گاندھی، سونیا گاندھی و پرینکا گاندھی نے جو بھروسہ ان پر جتایا ہے، اس کے لئے وہ پوری طرح کانگریس کا لوگوں میں پھر سے اعتماد قائم کرنے کا کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مرادآباد سے انتخاب لڑے، نتائج کچھ بھی رہے ہوں، مگر انہوں نے حوصلہ نہیں کھویا، حوصلے و اعتماد کے ساتھ اپنا کام کرتے رہے۔ ان کی محنت کی بدولت پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا ممبر بنایا ہے۔ پرتاپگڑھ کے لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹے ان کے دروازے کھلے ہیں۔ ابھی تو منزل ملی اس سے اور آگے جانا ہے۔ جو آج چاروں طرف مسائل ہیں دہلی میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔
اس سے قبل انہوں نے کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت فوج کو بھی ٹھیکے پر دینے کی بات کر رہی ہے۔ فوج میں مستقل تقرری نہ کر فوج کو کمزور کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کانگریس اگنی پتھ منصوبہ کا سڑک سے لے کر ایوان تک مخالفت کرے گی۔ آئندہ پارلیمنٹ کا انتخاب بی جے پی و کانگریس کے مابین ہوگا۔
عمران پرتاپگڑھی اس وقت یہاں اپنے آبائی گاوں شمشیر گنج میں ہیں۔ اس موقع پر سوسائٹی کے کارکنوں و عہدے داروں نے گل پوشی کر استقبال کیا و شال و سپاس نامہ دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر خصوصی طور سے سوسائٹی کے صدر مولانا تاجدار احمد، نسیم خاں، سلیم ایڈوکیٹ، فرید ایڈوکیٹ، قیوم بھائی، علیم خاں، نوشاد خاں، عمران، مختار خاں، شاہد خاں، سابق ایم ایل اے حاجی عبدالسلام منّا وغیرہ لوگ موجود رہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔