سوشانت سنگھ کی موت سے پردہ اٹھانے کے لیے اب ہوگا 'دماغ کا پوسٹ مارٹم'

سائیکولوجیکل اٹوپسی میں سی بی آئی کی سنٹرل فورنسک سائنس لیباریٹری کی ٹیم سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے جڑے ہر پہلو کی جانچ کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ کے جواں سال اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں سی بی آئی جانچ جاری ہے اور تفتیشی ایجنسی لگاتار ان کے قریبیوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اب ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ اس مبینہ خودکشی کی اصل وجہ جاننے کے لیے سی بی آئی سوشانت سائیکولوجیکل اٹوپسی کرے گی۔ اس عمل کو لوگ 'دماغ کا پوسٹ مارٹم' بھی کہتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس سائیکولوجیکل اٹوپسی میں سی بی آئی کی سنٹرل فورنسک سائنس لیباریٹری کی ٹیم سوشانت کی زندگی سے جڑے ہر پہلو کی جانچ کرے گی۔ اس جانچ کے دوران سوشانت کی قریبی رشتہ داروں اور دیگر لوگوں سے بات چیت پر گہرائی سے غور کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سوشانت کے سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اس تحقیق کا مقصد یہ ہے کہ سوشانت کی ذہنی کیفیت کا صحیح اندازہ کیا جا سکے۔


یہ عمل بہت آسان نہیں ہے اور ملک میں اب تک صرف دو کیسز میں یہ سائیکولوجیکل اٹوپسی کیا گیا۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت کا معاملہ سلجھانے میں اور براڑی اجتماعی خودکشی معاملہ کا سبب جاننے میں اس عمل کا استعمال کیا گیا۔ اگر سوشانت کا بھی نفسیاتی باڈی ٹیسٹ ہوا تو یہ تیسرا معاملہ ہوگا جس میں یہ جانچ کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2020, 8:11 PM