منکی پوکس سے ٹھیک ہوئے مریض میں ہو سکتی ہے دل کی سنگین بیماری، ریسرچ میں دعویٰ
دنیا بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد منکی پوکس کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس سال منکی پوکس کے 50496 معاملے اور 16 اموات درج کی ہیں۔
منکی پوکس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان ایک نئی تحقیق نے ڈاکٹروں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ منکی پوکس سے متاثر ایک 31 سالہ شخص میں مایوکارڈیٹس (دل کی خلیات میں سوزش) کا سنگین مسئلہ دیکھا گیا ہے۔ منکی پوکس کی علامت نظر آنے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد یہ پریشانی محسوس کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک تحقیق میں ہوا ہے۔
جرنل ’جے ای سی سی‘ میں شائع ایک کیس اسٹڈی کے مطابق منکی پوکس کی علامت نظر آنے کے پانچ دن بعد مریض ڈاکٹر کے پاس پہنچا۔ اس نے بخار کے علاوہ چہرہ، ہاتھ، پیر اور پرائیویٹ پارٹ میں زخم کی شکایت کی۔ اس کے تین دن بعد مریض کو بائیں ہاتھ سے لے کر سینے تک پریشانی محسوس ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ مایوکارڈیٹس پہلے اسمال پاکس انفیکشن کے ساتھ ہوتا تھا۔
بہرحال، کیس اسٹڈی تیار کرنے والے محققین نے سی ایم آر میپنگ، امیجنگ ٹول کا استعمال کیا ہے۔ جے اے سی سی کی ایڈیٹر ان چیف جولیا گراسپا نے بتایا کہ ’’اس اہم کیس اسٹڈی سے ہم منکی پوکس اور وائرل مایوکارڈیٹس کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ان بیماریوں کی شناخت ٹھیک طرح سے کی جا سکے، اور اس کا علاج ہو سکے۔‘‘
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد منکی پوکس کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس سال منکی پوکس کے 50496 معاملے اور 16 اموات درج کی ہیں۔ جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والا وائرس منکی پوکس سے متاثرہ انسان میں اسمال پوکس جیسی علامتیں دکھائی دیتی ہیں۔ حالانکہ اس کی وجہ سے ہونے والا جوکھم کم ہے۔ منکی پوکس وائرس ایک ڈبل اسٹرینڈیڈ ڈی این اے وائرس ہے جو پوکس ویریڈے فیملی کے آرتھو پوکس وائرس جینس سے متعلق ہے۔ آئیے اس مضمون کے ذریعہ سے اس مسئلہ کے بارے میں اور زیادہ جانکاری حاصل کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔