دو ریاستوں کے درمیان پھنسے دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے گی

آر کے سنگھ نے جمعرات کو مہاراشٹر کے 24 گاؤں میں بجلی کے کنکشن کی عدم دستیابی سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی گئی ہے لیکن گاؤں کے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں کے مختلف گاؤں جو دو ریاستوں کے درمیان پھنسے ہونے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں، اس لیے ان دیہاتوں میں بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک قومی پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہوسکے۔

لوک سبھا میں بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے جمعرات کو مہاراشٹر کے 24 گاؤں میں بجلی کے کنکشن کی عدم دستیابی سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی گئی ہے لیکن اس گاؤں کے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ان دیہاتوں میں گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ریاستوں کی وجہ سے ان 24 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی میں جو تکنیکی مسئلہ آرہا ہے، اس کے لیے مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ساتھ ہی ایک قومی سطح پر پالیسی بنائی جا رہی ہے۔


ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت سولر کوکر تیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کے سامنے دو آپشن ہیں لیکن ان کی لاگت اب بھی زیادہ ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ سولر کوکر عام لوگوں کو دستیاب کرایا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔