یو پی: بیوی کے مائیکہ جانے سے دلبرداشتہ شخص نے لگائی پھانسی

ٍپولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی کچھ ماہ پہلے اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر تنازع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع اوریہ کے سہائل علاقے میں بیوی کے مائیکے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ پہاڑ پور گاؤں باشندہ سرنام سنگھ عرف سنی دہلی میں رہ کر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔ وہ کئی دنوں سے کافی پریشان تھا۔ وہ کچھ دن پہلے ہی گھر سے واپس آیا تھا۔ اس نے آج علی الصبح گھر میں چھت کے کنڈھی کے سہارے پھانسی کا پھندا ڈالر کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی کچھ ماہ پہلے اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر تنازع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ نوجوان کئی بار بیوی کو لینے کے لئے مائیکے گیا لیکن وہ نہیں آئی۔ جس سے وہ کافی دلبرداشتہ تھا اور آج صبح تقریبا 4 بجے خودکشی کرلی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2020, 5:24 PM