سپریم کورٹ کے لئے تاریخ ساز دن، اب لائیو اسٹریمنگ سے عام لوگ بھی دیکھ سکیں گے مقدموں کی سماعت
فی الحال آئینی معاملوں کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے، چیف جسٹس یو یو للت کی قیادت میں مکمل عدالتی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔
نئی دہلی: آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے لیے تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اب عام لوگ بھی سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔ دراصل، آج سے آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے آئینی بنچ کے سامنے مقدمات کی سماعت کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا ہے۔ جن معاملات کی لائیو اسٹریممنگ کی جانی ہے، ان میں اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے ریزرویشن، مہاراشٹر شیوسینا تنازعہ، دہلی مرکز تنازعہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے ہی کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ آئینی بنچ کے مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے کیا گیا ہے۔ فی الحال آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں مکمل عدالتی اجلاس کے دوران لیا گیا۔
غورطلب ہے کہ 26 ستمبر 2018 کو ایک قانون کے طالب علم کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آئینی اور قومی اہمیت حامل مقدمات کی عدالتی کارروائیوں کی براہ راست نشریات کی اجازت دی جانی چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ کشادگی ’سورج کی روشنی‘ کی طرح ہے جو ’بہترین جراثیم کش ہے۔‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔