بھارت جوڑو یاترا: کیرالہ کے ملاپورم سے شروع ہوا آج کا سفر، لوگوں میں زبردست جوش و خروش

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں

تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
تصویر ٹوئٹر / @INCIndia
user

یو این آئی

ملاپورم (کیرالہ): کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں۔

کیرالہ مرحلہ کی یہ یاترا ایم ایس ٹی ایم آرٹس اینڈ سائنس کالج میں صبح 11 بجے رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ملاپورم کے پانڈکڈ سنٹرل جنکشن پہنچے گی۔

اس سے پہلے پیر کی شام کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ''ہم ایسے ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے جہاں گریجویٹس کو ملازمت نہیں مل سکتی ہیں۔ جہاں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے کنبے ڈوب رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا، ’’ایک ایسا ہندوستان، جہاں بڑے سے بڑا تاجر اپنا جتنا قرض چاہے معاف کرا سکتے ہیں، لیکن ہمارے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو ڈیفالٹر کہہ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔‘‘


ریاست میں 19 دنوں میں، یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

بھارت جوڑو یاترا پانچ مہینے کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی یاترا ہے۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔