اینٹی ذیابیطس خوبیوں والے جامن کی 60 اعلیٰ قسموں کا کلیکشن

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر نے جامن کی ایسی قسموں کو ترقی دی ہے جو کھانے میں لذیذ ہیں ہی، اس کی پروسیسنگ بھی کی جا سکتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر (سی آئی ایس ایچ) لکھنؤ نے اینٹی ذیابیطس خوبیوں سے بھرپور پورے ملک کی جامن کی ساٹھ اعلیٰ قسموں کا کلیکشن کیا ہے جو اب پھل بھی دینے لگے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ نے ملک کے مختلف حصوں سے جامن کی بہترین قسموں کا کلیکشن کیا ہے جو نہ صرف گودے سے بھرپور ہیں بلکہ یہ میٹھے بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کم کسیلے ہیں اور ان کی بیج (تخم) بہت چھوٹے ہیں۔

ساٹھ طرح کے جامن کا پورے ملک سے انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 38 اب پھل دینے لگے ہیں۔ اتر پردیش کے علاوہ مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، بہار، ہریانہ، چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو سے جامن کی قسموں کو لایا گیا ہے۔ جامن کی زیادہ تر قسمیں اینٹی ذیابیطس خوبیوں بھرپور ہے جو بایو ایکٹیوعناصر کا خزانہ ہے۔


انسٹی ٹیوٹ نے جامن کی ایسی قسموں کو ترقی دی ہے جو کھانے میں لذیذ ہیں ہی، اس کی پروسیسنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ کھانے والی قسموں میں اچھی مقدار میں گودا ہونا ضروری ہے اور اسی کے ساتھ ہی اس کے بیج اتنے نازک ہیں جسے انگور کے بیج کی طرح چبایا بھی جا سکے۔ انسٹی ٹیوٹ نے جامن کی ایک بیج کے علاوہ قسم سی آئی ایس ایچ جامن 42 کو ترقی دی ہے، یہ انڈے کی شکل کی ہے اور پھل کا وزن آٹھ گرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔