ملک میں کورونا سے 95542 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ
کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر962640 ہو گئے۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک 5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95542 ہوگئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر 962640 ہو گئے۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔ مہاراشٹرا جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4111 معاملے بڑھ کر 273646 ہوچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 380 اموات کے ساتھ 35571 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 13565 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 1030015 ہوگئی۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2942 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 104743 فعال معاملات ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8582 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 462241 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران 918 کی کمی کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 64876 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 5708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 605090 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1483 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 55603 فعال معاملات اور 5594 اموات ہوئیں جبکہ 325888 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 46341 ہوگئی ہے اور 9313 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی وقت ریاست میں 525154 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 56786 ہوگئی ہے اور 677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 117921 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 35006 ہوگئی ہے اور 797 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 173571 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں اس عرصے کے دوران سرگرم معاملوں میں 489 کمی کی وجہ سے یہ تعداد 29228 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5235 ہوگئی ہے اور اب تک 236651 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 29673 فعال معاملے ہیں اور 1107 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 156431 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25723 فعال معاملے ہیں اور 4781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 216921 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔
پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18556 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 88312 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 22431 ہے اور 97571 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 2207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات میں 16633 فعال معاملے ہیں اور 3416 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 113008 افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 12827 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں 888 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 164987 افراد بھی اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
کورونا کی وبا سے اب تک راجستھان میں 1441، ہریانہ میں 1307، جموں و کشمیر میں 1132، چھتیس گڑھ میں 848، جھارکھنڈ میں 679، آسام میں 655، اتراکھنڈ میں 574، پدوچیری میں 513، گوا میں 401، تریپورہ میں 273، چنڈی گڑھ میں 147، ہماچل پردیش میں 175، منی پور میں 64، لداخ میں 58، انڈمان نیکوبار جزائر میں 53، میگھالیہ میں 43، سکم میں 33، ناگالینڈ میں 16، اروناچل پردیش میں 14 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دوافراد کی موت ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔