مہاراشٹر میں کورونا کے 830 نئے معاملے، ایک مریض کی موت

محکمہ صحت کی جانب سے منگل کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسوں کے ساتھ ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80,48,285 ہے، جبکہ 1,48,105 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 830 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے ایک اور مریض کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے منگل کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسوں کے ساتھ ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80,48,285 ہے، جبکہ 1,48,105 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1024 مریض کووڈ سے بازیاب ہوئے جس کے ساتھ ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,87,377 ہوگئی ہے۔ اس وقت بازیابی کی شرح 98 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 12,808 فعال کیسز ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔