78 واں یوم آزادی: 6000 مہمان خصوصی میں ہندوستانی اولمپک دستہ، لکھپتی دیدی اور بی آر او ملازمین شامل

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ یوم آزادی 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں حکومت کی کوششوں کو نئے طور سے بڑھاوا دینے کے لیے ایک اسٹیج ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ملک 78واں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ اس موقع پر لال قلعہ میں منعقد تقریب میں 6 ہزار خصوصی مہمان مدعو کیے گئے ہیں جس میں ہندوستانی اولمپک دستہ، اٹل نواچار مشن سے فائدہ اٹھانے والے طلبا، بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ملازمین اور گرام پنچایتوں کے سرپنچ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی جوش کے اس تہوار میں عوامی حصہ داری کے مقصد سے اس سال لال قلعہ پر ہونے والی تقریب کا لطف لینے کے لیے تقریباً 6000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں نوجوان، آدیباسی طبقہ، کسان، خواتین اور دیگر مہمان خصوصی شامل ہیں، جنہوں نے مختلف سرکاری منصوبوں، پہلوں کی مدد سے مختلف شعبوں میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق 'اٹل نواچار مشن اور پی ایم شری منصوبہ سے مستفید ہونے والے طلبا اور 'میری ماٹی میرا دیش' کے تحت میرا نوجوان بھارت اور قومی خدمات منصوبہ کے رضاکار اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ مہمانوں میں قومی درج فہرست قبائل فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ آدیباسی کاریگر، 'وَن دھن وکاس ممبر' اور قبائلی کاروباری، پی ایم کسان سمّان ندھی، وزیراعظم فصل بیمہ منصوبہ کے مستفیدین اور کسان پیداوار آرگنائزیشن کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔


وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ اس سال یوم آزادی کی تھیم '2047 میں ترقی یافتہ بھارت' ہے۔ یہ تقریب 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں حکومت کی کوششوں کو نئے طور سے بڑھاوا دینے کے لیے ایک اسٹیج کی شکل میں کام کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔