کورونا: ہندوستان کی ہلاکتوں میں 71 فیصد حصہ مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش کا
مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کی مجموعی تعداد 18946 ہے جو ہندوستان میں کل مریضوں کا تقریباً 50 فیصد ہے۔
نئی دہلی: ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے اب تک بالترتیب 485، 236 اور 145 متاثرین کی موت ہوچکی ہے, جو ملک بھرمیں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریباً 71 فیصد ہے۔ ان ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 18946 ہے جو کل متاثرین کا تقریباً 50 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 37336 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1218 ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک 9951 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔