روزانہ 7-8 لاکھ آیوشمان کارڈ بن رہے ہیں: مانڈویہ

منسکھ مانڈویہ نے گجرات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 50 لاکھ لوگوں کی فہرست ملی لیکن جب سروے کیا گیا تو صرف 10 لاکھ لوگ ہی دستیاب تھے۔ اس قسم کا مسئلہ ملک بھر میں آ رہا ہے، جسے حل کیا جا رہا ہے۔

منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس
منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر صحت منسکھ لال مانڈویہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں روزانہ سات سے آٹھ لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اوراس کے ذریعہ ہر غریب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، منسکھ مانڈویہ نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال میں بتایا کہ ملک میں روزانہ لاکھوں آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ کارڈ جلد ہی ان لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں جنہیں یہ نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں جو فہرست تیار کی گئی تھی اس کے مطابق جن کا آیوشمان کارڈ بننا تھا لیکن صرف 25 فیصد صحیح لوگ ہی ملے ہیں، اسی وجہ سے کارڈ بنانے میں دشواری ہو رہی ہے۔

منسکھ مانڈویہ نے گجرات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 50 لاکھ لوگوں کی فہرست ملی لیکن جب سروے کیا گیا تو صرف 10 لاکھ لوگ ہی دستیاب تھے۔ اس قسم کا مسئلہ ملک بھر میں آ رہا ہے اور اسے حل کیا جا رہا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے اپالو جیسے بڑے اسپتالوں میں غریبوں کا علاج کیا جاتا ہے اور یہ سب آیوشمان کارڈ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 22000 اسپتالوں کو آیوشمان کارڈ کے استعمال کے لیے پینل میں شامل کیا گیا ہے اور جہاں بھی شکایات آ رہی ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پینل میں شامل اسپتالوں کو اچھی ادائیگی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے جو بھی شکایات آئیں گی ان کا ازالہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔