پنڈت جواہر لال نہرو کی اہم کتاب ’ڈسکوری آف انڈیا‘ کی 600 کاپیاں ہوں گی تقسیم

جے رام رمیش نے کہا کہ نہرو کی مشہور کتاب 'دی ڈسکوری آف انڈیا' کی 600 کاپیاں آج بھارت جوڑو یاترا میں پیدل چلنے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہم کتاب 'ڈسکوری آف انڈیا' کی 600 کاپیاں آج ان کے 133ویں یوم پیدائش پر 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لینے والوں میں تقسیم کرے گی۔ کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو بدنام کرنے کی بھلے جتنی بھی کوششیں کی جائیں، لیکن 2014 کے بعد ان کی معنویت زیادہ ہوگئی ہے۔

جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا، "آج نہرو جی کا 133 واں یوم پیدائش ہے۔ ان پر مراٹھی کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میں ایک اچھی کتاب سامنے آئی ہے۔ نفرت پھیلانے والی طاقتیں انہیں بدنام کرتی رہیں گی لیکن پنڈت نہرو حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ ان کی معنویت 2014 کے بعد زیادہ بڑھی ہے۔


کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ نہرو کی مشہور کتاب 'دی ڈسکوری آف انڈیا' کی 600 کاپیاں آج بھارت جوڑو یاترا میں پیدل چلنے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس دوران پارٹی یہاں جواہر بھون میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں پنڈت نہرو کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس میں کئی ممتاز مقررین اپنے خیالات پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔