تلنگانہ کے 50 کسان مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے وارانسی روانہ

کسانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسائل کسی بھی حکمراں جماعت نے حل نہیں کیے اور وزیر اعظم مودی نے بھی انھیں مایوس کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ہلدی کے تقریباً 50کسان ان کے مسائل کے حل کے لئے علیحدہ ویلفیر بورڈ کے قیام کے ان کے طویل عرصہ کے اس مطالبہ کو اجاگر کرنے لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم مودی کے خلاف وارنسی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ان کسانوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے مسائل کو کسی بھی حکمران جماعت کی جانب سے حل نہیں کیاگیا اور وزیراعظم مودی نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ہم ان کے خلاف نہیں ہیں یا کسی کے خلاف مہم نہیں چلارہے ہیں۔گزشتہ تین تا چار برسوں سے اقل ترین امدادی قیمت کی کمی کے سبب ملک بھر کے ہلدی کے کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

جاریہ سال ہلدی کے کسانوں کے لئے فی کنٹل قیمت 5200روپئے سے گھٹ کر 3200روپئے فی کنٹل ہوگئی ہے۔کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور بی جے پی کے لیڈر نے اس فیصلہ کو منظور نہیں کیا۔50کسانوں کے گروپ نے،اعتراض کے باوجود اس مسئلہ پر مقامی کسانوں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے اجلاس منعقد کرنے اور خود کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے ایسے ہی گروپ نے تلنگانہ کے ہلدی کے کسانوں سے یگانگت کا اظہار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔