’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت 3.61 لاکھ مکانات کی منظوری
مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے بدھ کے روز کہا کہ تجاویز کو اسکیم کے تحت مرکز کی منظوری بھی مل گئی ہے اور مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایس ایم سی) کے 54 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ’پردھان منتری آواس یوجنا – شہری‘ کے تحت 3.61 لاکھ مکانات کی تعمیر کے 708 تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے بدھ کے روز یہاں کہا کہ ان تجاویز کو اسکیم کے تحت مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایس ایم سی) کے 54 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ (پی ایم اے وائی) کے تحت منظور شدہ مکانات کی مجموعی تعداد 112.4 لاکھ ہے اور 82.5 لاکھ زیر تعمیر ہیں یا مکمل ہوچکے ہیں، جس میں سے 48.31 لاکھ تقسیم ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم میں 7.35 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔