کشمیر: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 2 ملی ٹینٹس ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

سوپور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں ہلاک ملی ٹینٹس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے اور حکام نے سوپور قصبہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطاً معطل کردیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ہرد شیوا علاقے میں جمعرات کی صبح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی تصادم آرائی میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 32 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ہرد شیوا سوپور علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک مکان میں پناہ لئے ملی ٹنٹوں نے فورسز کی ایک تلاشی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جس کے نتیجے میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے اور تلاشی آپریشن بھی ہنوز جاری ہے۔ دریں اثنا حکام نے سوپور قصبہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بنا بر احتیاط معطل کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔