بابا رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج

کووڈ19 کے قہر سے جب پوری دنیا پریشان ہے اور ایسے میں بابا وبا سے بچاؤ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے کر صرف منافع کمانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

یوگ گرو بابا رام دیو کی مشکلیں بڑھ رہی ہیں ۔کورونا وائرس کی دوا بنانے کے یوگ گرو بابا رام دیو کے دعوے کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے دہلی کے روہنی تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بابا کے خلاف یہ ایف آئی آر سماجی کارکن اور جن سنگھرش واہنی کے کنوینر بھوپندر سنگھ راوت کے ذریعہ درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس دوا کو لانچ کرنے سے پہلے اس کا کلینکل ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے جو عوام کے ساتھ جعل سازی ،دھوکہ اور سازش ہے۔


مسٹر راوت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کووڈ19 کے قہر سے جب پوری دنیا پریشان ہے اور ایسے میں بابا وبا سے بچاؤ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے کر صرف منافع کمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کی پتنجلی کمپنی نے نہ صرف دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ دوا کی’کورونا کٹ‘ نام سے آن لائن مارکٹنگ بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آیوش کی وزارت نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ سے کہا ہے کہ وہ جس اسپتال میں اس دوا سے متعلق تحقیق انجام دی گئی، پروٹوکول، سیمپل سائز، ادارہ جارتی اخلاقی کمیٹی سے منظوری، سی ٹی آر آئی رجسٹریشن اور تحقیق کے نتائج کا اعدادوشمار کی تفصیلات مہیا کرائے۔ وزارت نے کمپنی کو ہدایت دی کہ جب تک اس کے دعوے کی جانچ نہیں کرلی جاتی تب تک کمپنی اس دوا کی تشہیر پر روک لگا دے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔