بہار میں ٹرین کی زد میں آنے سے 2 مزدوروں کی موت، ایک زخمی

بہار کے جہان آباد ضلع میں جمعہ کو ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے والے دو مزدور ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک مزدور زخمی ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جہان آباد: بہار کے جہان آباد ضلع میں جمعہ کو ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے والے دو مزدور ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح مخدوم پور تھانہ علاقہ کے کئی مزدور کام کی تلاش میں ضلع ہیڈ کوارٹر آ رہے تھے۔ اس دوران یہ تمام لوگ ریلوے کی پٹریوں کو عبور کر رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی وقت جن شتابدی ایکسپریس ٹرین آئی جس نے تین مزدوروں کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔ جہان آباد ریلوے اسٹیشن انچارج مانو کمار نے بتایا کہ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔


زخمی مزدور کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ گھنی دھند کی وجہ سے کارکن ٹرین کو نہیں دیکھ سکے اور یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔