تمل ناڈو کے ڈِنڈیگُل ضلع میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 2 افراد کی موت

اس سال جون مہینے میں بھی تمل ناڈو کے ہی ورودھ نگر کے پاس ہوئے ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ میں 4 مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

 تمل ناڈو کے ڈِنڈیگُل ضلع میں اتوار کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں 2 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 2 شخص زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ڈِنڈیگُل کے ایس پی پرتیپ نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ناتھم میں ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 شخص کی جان چلی گئی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ اس دھماکہ کے پیچھے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ اس معاملے میں تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔

غور طلب رہے کہ اس سال جون میں بھی تمل ناڈو کے ورودھ نگر کے پاس ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 مزدوروں کی موت ہوگئی تھی اور ایک دیگر شخص زخمی ہوا تھا۔  مئی میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب تمل ناڈو کے شیو کاشی کے پاس ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ میں 5 خواتین سمیت 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ 12 بُری طرح جھلس گئے تھے۔  فروری مہینے میں ورودھ نگر ضلع میں ہوئے دھماکہ میں 9 لوگوں کی موت جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے تھے۔۔ ورودھ نگر ضلع میں شری سدرشن فائرورکس میں دھماکہ کی وجہ کیمیا کو سنبھالنے کے دوران رگڑ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔


گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہندوستان میں پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔  گزشتہ سال اکتوبر مہینے میں بھی ایک ہی پکھوارے میں کم سے کم 27 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس مہینے ایک پتھر کی کھدان میں ہوئے دھماکہ میں بھی 3 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔