مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی کی 2 فلمیں نوبل انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لیے منتخب

وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے لیے محمد عامر بدر اور آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئی ایم سی اور اردو یونیورسٹی دونوں کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سید عین الحسن، تصویر آئی اے این ایس
سید عین الحسن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو مسلسل بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ سنٹر کی تیاری کردہ 2 مختصر دستاویزی فلمیں ”پروفیسر یشپال شرما کو خراج“ اور ”ارسطو“ نوبل انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2021 میں نمائش اور ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ فیسٹیول کا موضوع ”مواد ہی بادشاہ“ ہے۔ دونوں فلموں کے ڈائریکٹر محمد عامر بدر، پروڈیوسر، آئی ایم سی ہیں۔ یہ فلمیں دنیا بھر سے بھیجی گئیں 7000 فلموں میں سے منتخب ہوئی ہیں۔ ان فلموں کو مانو نالج سیریز کے تحت تیار کیا گیا ہے جو چار برس قبل آڈیو ویژول ذرائع سے معلومات کی فراہمی کے مقصد سے شروع کی گئی تھی۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے لیے محمد عامر بدر اور آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کے ذریعہ آئی ایم سی اور اردو یونیورسٹی دونوں کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ رضوان احمد، ڈائریکٹر سنٹر نے عامر بدر اور دیگر ٹیم ممبرس کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ مانو آئی ایم سی کی فلموں کو قومی و بین الاقوامی فلم فیسٹول میں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ کامیابیاں ہمیں مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر آئی ایم سی کے مطابق آئی ایم سی کا مقصد تعلیمی مواد کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانا ہے اس کے لیے مرکز کی ٹیم غیر معمولی کاوشیں کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔