پولیس سپرنٹنڈنٹ کو تھپڑ مارنے والے 2 ملزمین گرفتار، بی جے پی لیڈر اب بھی فرار

پولیس کے مطابق ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر معاملے میں ملوث 2 ملزمین وویک چودھری اور شیام سنگھ بھدوریا کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا سمیت 100سے زیادہ شرپسند عناصر فرار ہیں

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران ایس پی سٹی پرشانت کمار کو تھپڑ مارنے اور پرتشدد ہنگامہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے آج دوملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ فرار کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر ومل بھدوہی کی تلاش جاری ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ اٹاوہ کی بڈپورا پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر حادثے میں ملوث دو ملزمین وویک چودھری عرف سنجو چودھری و شیام سنگھ بھدوریا کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ کلید ملزم ہسٹری شیٹر بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا سمیت 100سے زیادہ شرپسند عناصر فرار ہیں۔


ومل بھدوریا کی گرفتاری کے لئے اوریا، مین پوری، قنوج، کانپور دیہات ومدھیہ پردیش کے بھنڈ میں چھاپے ماری کی، لیکن ان کو کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ بھدوریا کی گرفتاری کے لئے یوپی اور ایم پی پولیس کی دس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔