بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے ’ٹی-شرٹ‘ پہن کر امیٹھی سے روانہ ہوئے 1200 نوجوان، سبھی پُرجوش

بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری کو لونی سرحد سے اتر پردیش میں داخل ہوگی، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اتر پردیش میں بھی اس یاترا کو عوام کی زبردست حمایت ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>’بھارت جوڑو یاترا‘</p></div>

’بھارت جوڑو یاترا‘

user

قومی آواز بیورو

راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو یاترا‘ 9 دنوں کے وقفہ کے بعد 3 جنوری کو ایک بار پھر ملک کی راجدھانی دہلی سے شروع ہونے والی ہے۔ دہلی کے بعد اس یاترا کے قدم اتر پردیش میں پڑنے والے ہیں جس کو لے کر سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اتر پردیش میں یاترا کن راستوں سے ہو کر گزرے گی، اس سلسلے میں پہلے ہی کانگریس نے روٹ میپ جاری کر دیا ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ گاندھی-نہرو کنبہ کے لیے انتہائی اہم تصور کیے جانے والے اتر پردیش کے شہر امیٹھی کے نوجوان اس یاترا کو لے کر بہت پُرجوش ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ امیٹھی سے 1200 سے زیادہ کانگریس کارکنان سفید ٹی-شرٹ پہن کر یاترا میں شامل ہونے کے لیے پیر کو روانہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری کو لونی سرحد سے اتر پردیش میں داخل ہوگی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اتر پردیش میں بھی اس یاترا کو عوام کی زبردست حمایت ملنے والی ہے۔ کانگریس کی ضلع یونٹ سربراہ پردیپ سنگھل کی قیادت میں 1200 سے زیادہ لوگ اس یاترا میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، اور اسی طرح مزید چھوٹے بڑے گروپ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔ امیٹھی کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان انل سنگھ کا کہنا ہے کہ امیٹھی ضلع ہیڈکوارٹر گوری گنج سے 6 بسیں مقرر کی گئی ہیں، جبکہ ہر اسمبلی حلقہ سے ایک ایک بس سے کانگریس کارکنان یاترا میں شامل ہونے کے لیے لونی سرحد پہنچ رہے ہیں۔ انل سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’امیٹھی کے لوگ سفید رنگ کی ٹی-شرٹ میں ہوں گے، جس کے سامنے کے حصے پر ’بھارت جوڑو یاترا، امیٹھی‘، اور پچھلے حصے پر راہل و پرینکا کی تصویر کے ساتھ ’بھارت جوڑو یاترا، امیٹھی‘ لکھا گیا ہے۔‘‘


انل سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دی ہے کہ 3 جنوری کی دوپہر بعد، یعنی تین بجے سے شام چھ بجے تک، اور پھر 4 جنوری کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک امیٹھی کے لوگ یاترا میں شریک ہوں گے۔ 5 جنوری کو راہل گاندھی کی ہدایت کے مطابق امیٹھی کے لوگ وہاں سے لوٹ جائیں گے۔ انل سنگھ نے بتایا کہ امیٹھی کے 25 لوگ اس ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ 26 جنوری تک رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔