ابوظہبی میں بغیر پاسپورٹ پھنسے ہوئے ہیں 100 پنجابی ورکر، پریشان گھر والوں نے وزیر خارجہ سے مانگی مدد
پھنسے ورکرس کے گھر والے اور ان کے خیر خواہوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے، انھیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا، لیکن ان کے پاسپورٹ واپس نہیں کیے گئے۔
ابوظہبی میں کم از کم 100 پنجابی مہاجر بغیر پاسپورٹ کے پھنسے ہوئے ہیں اور اپنی حفاظت و جلد از جلد نکلنے کے لیے حکومت ہند سے مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کے رشتہ دار اور خیر خواہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے جنھیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ ملازمت سے نکالے جانے کے بعد انھیں پاسپورٹ واپس نہیں دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہندوستان لوٹنے میں ناکام ہیں۔
سماجی کارکن دلباغ سنگھ نے اس تعلق سے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ پھنسے لوگوں کو جلد از جلد ہندوستان واپس لایا جائے۔ میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جئے شنکر نے اس سلسلے میں دبئی واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو یو اے ای میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے افسران سے کہا ہے کہ پھنسے ورکرس کو واپس ہندوستان لانے کا انتظام کیا جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔