آن لائن ادبی مباحثہ، ساحر لدھیانوی: ’مصروف زمانہ میرے لئے کیوں وقت اپنا برباد کرے‘

آج آن لائن ادبی مباحثہ میں ساحر لدھیانوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہمارے ساتھ اردو ادب کے انتہائی مستند حضرات موجود ہیں، ناطرین ان کے خیالات سننے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔

user

قومی آواز بیورو

کل کوئی مجھ کو یاد کرے کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے

مصروف زمانہ میرے لئے کیوں وقت اپنا برباد کرے

اس شعر کے خالق عام انسان کے لئے تویہ کہہ سکتے ہیں لیکن خود اپنے لئے نہیں، کیونکہ وہ ایسے عظیم شاعر تھے جن کو یاد کرنا وقت کو برباد کرنا نہیں، بلکہ وقت کا صحیح استعمال کرنا ہے۔ جی وہ شاعری نہیں کرتے زندگی کے پیچ وخم کی حقیقت بیان کرتے تھے۔ میں بات کر رہا ہوں اردو ادب کے اس درخشاں ستارے کا جو چالیس سال پہلے آج ہی کے دن ہمیں چھوڑ کر اس دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئے۔

جی ساحرؔ لدھیانوی صاحب۔ آج اس عظیم شخص کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہمارے ساتھ اردو ادب کے انتہائی مستند حضرات موجود ہیں۔ ناظرین کو کسی تعارف کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن گفتگو آگے بڑھانے سے پہلے میں مختصراً بتا دوں کہ ہمارے ساتھ میرے استاد پروفیسر علی جاوید صاحب موجود ہیں جو آل انڈیا پروگریسو رائٹرس ایسوسی اشن کے ورکنگ پریسیڈنٹ ہیں۔ وہ صرف اردو کے استاد نہیں رہے بلکہ سماج میں ہرغلط بات کے خلاف آواز بن کر سامنے آئے اور انہوں نے اپنے نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

ہمارے ساتھ گوہر رضا صاحب ہیں جن کا تعارف ایک سائنسداں کے طور پر کرایا جاتا ہے لیکن وہ ایک سائنسداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین شاعر اور ایک مفکر ہیں۔ آج کے ڈسکشن میں ہمارے تیسرے مہمان پروفیسر انور پاشا صاحب ہیں۔ وہ ہندوستان کی ایسی یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ہے اور اس کے طلباء سے حکومتیں خوفزدہ رہتی ہیں۔ اس کا سہرا وہاں کے اساتذہ کو جاتا ہے۔ ویسے تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے لیکن پھر بھی یہ بتادوں پروفیسر انور پاشا دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انور پاشا صاحب کا اردو ادب پر بہت وسیع کام ہے اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہندوستانی زبانوں کے سینٹر کے سابق چئیرپرسن رہے ہیں۔ ہمارے تینوں مہمان ایسے ہیں جن کے تعارف اور سماج میں ان کی خدمات کے تعلق سے بتانے کے لئے کئی زوم کانفرنس کرنی پڑیں گی۔ ہمارے مہمانان کے خیالات سننے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Oct 2020, 7:11 PM