ادبی مباحثہ-1: ندا فاضلی- حیات اور شاعری
12 اکتوبر کو ندا فاضلی کی سالگرہ تھی اور اس مناسبت سے ڈاکٹر خالد علوی، ڈاکٹر مشتاق صدف اور ناصر فاضلی پر مشتمل پینل نے انتہائی اہم گفتگو کی۔ پروگرام کی نظامت قومی آواز کے ایڈیٹر سید خرم رضا نے کی۔
کورونا عالمی وبا کے اس دور میں بہت ساری چیزیں پہلی مرتبہ ہو رہی ہیں اور ان کو ہم 'نیو نارمل' کے نام سے جان رہے ہیں۔ اس 'نیو نارمل' ماحول میں آن لائن مشاعروں اور ادبی محفلوں کا انعقاد بھی شروع ہو چکا ہے۔ وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 'قومی آواز' نے بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اردو ادب کے تعلق سے مباحثہ و مذاکرہ کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس تعلق سے پہلا پروگرام 12 اکتوبر کو 'زوم' پلیٹ فارم پر منعقد ہوا اور موضوع تھا 'ندا فاضلی: حیات و شاعری'۔
12 اکتوبر کو ندا فاضلی کی سالگرہ تھی اور اس مناسبت سے ان کی شاعری و زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے لیے ایک خاص پینل تیار کیا گیا جس میں دہلی یونیورسٹی کے استاد و مشہور ناقد ڈاکٹر خالد علوی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف اور ندا فاضلی کے بھتیجے ناصر فاضلی کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت قومی آواز کے ایڈیٹر سید خرم رضا نے کی۔ تقریباً ایک گھنٹے چلے اس پروگرام میں ندا فاضلی کی زندگی کے کئی اہم پہلو ابھر کر سامنے آئے۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے یہ ویڈیو....
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔