دسترخوان رمضان: افطاری کے لئے بنائیں مزیدار سندھی بریانی

روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی

سندھی بریانی، علامتی تصویر
سندھی بریانی، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

رمضان کے دوران افطاری کے لئے ہر روز مختلف کھانا تیار کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر گھر پر دعوت افطار رکھی گئی ہو تو مسئلہ اور بڑا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس بار اپنی افطار پارٹی میں کچھ نیا کرکے دیکھیں؟ اگر آپ اپنے گھر میں افطار پارٹی رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو افطاری میں پیش کی جانے والے عام ڈشز کے ساتھ مزیدار سندھی بریانی بنانے کا انتخاب برا نہیں۔

روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی۔ بریانی ویسے بھی دعوتوں میں بننے والا پکوان ہے، تو اپنے گھر رمضان میں عام بریانی کے بجائے سندھی بریانی بناکر لوگوں کا دل جیت لیں۔


سندھی بریانی کو تیار کرنا تھوڑا محنت طلب ضرور ہے، مگر اتنا مشکل بھی نہیں کہ اسے گھر پر تیار نہ کیا جاسکے، اس کی آسان ترکیب یہاں جانیئے:

اجزاء

چاول باسمتی اعلیٰ کوالٹی 500 گرام

مرغی یا گوشت 500 گرام چھوٹی بوٹیاں

آلو 300 گرام کاٹ لیں

ٹماٹر 250 گرام کاٹ لیں

پیاز 2 عدد کاٹ کاٹ لیں

آلو بخارے 150 گرام

دہی 150 گرام

کوکنگ آئل 2 کپ

بریانی ایسنس حسب ضرورت

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت

نمک حسب ضرورت

ہری مرچ 6 عدد

پودینہ اور دھنیا ایک ایک گٹھی

لہسن اور ادرک پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچ

مکس ثابت گرم مصالحہ 75 گرام کوٹ لیں

زردے کا رنگ حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں آدھے تیل کے ساتھ پیاز تلیں،اور انہیں دہی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔

ایک علیحدہ برتن میں باقی تیل میں لہسن، ادرک اور گرم مصالحہ بھن لیں، جب یہ بھن جائیں تو ان میں آلو ڈال لیں۔

مصالحہ اور آلو گل جائیں تو اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھن لیں، آخر میں ٹماٹر، پیاز، نمک، دھنیا پودینہ،دہی، آلو بخارہ اور دیگر چیزیں بھی ڈال دیں۔

الگ برتن میں چاول بوائل کریں۔

ایک بڑے برتن میں پہلے قورمہ پھر اس کے اوپر چاول ڈالیں، سب سے اوپر بریانی ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر تھوڑے پانی کے ساتھ دم کرلیں۔

چند منٹ بعد اتارکر پلیٹوں میں نکال لیں۔

چاہیں تو رائتہ تیار کرکے اس سے نوش فرمائیں، چاہیں تو سلاد کے ساتھ کھائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔