تاریخی مقابلے میں حیدرآباد نے 25 رنز سےبنگلور کو ہرایا، میچ میں 549 رنز بنائے

سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 25 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں مجموعی طور پر 549 رنز بنائے گئے۔ پہلے سن رائزرس حیدرآباد نے 287 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلور کی ٹیم نے 262 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 25 رنز سے شکست دی ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 287 رنز بنائے تھے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ دوسری جانب ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات شاندار رہی، ٹیم پاور پلے میں 79 رنز بنا چکی تھی۔ ویراٹ کوہلی نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کپتان فاف ڈو پلیسس کے بلے نے بھی آگ اگلی۔ ڈو پلیسس نے 28 گیندوں کی اننگز میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ اس میچ میں گلین میکسویل اور کیمرون گرین نہیں کھیل رہے تھے، اس لیے نچلے آرڈر کی بیٹنگ کا بوجھ دنیش کارتک اور نوجوان بلے بازوں پر آ گیا۔ دنیش کارتک نے بھی 34 گیندوں میں 83 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، لیکن وہ آر سی بی کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔

15 اوور کے بعد، آر سی بی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور ٹیم کو آخری 30 گیندوں میں ابھی بھی 101 رنز درکار تھے۔ اگلے 2 اوورز میں 29 رنز آئے لیکن ٹیم کو ابھی 18 گیندوں میں 72 رنز درکار تھے۔ صورتحال ایسی تھی کہ بنگلورو کو جیت کے لیے ہر گیند پر چوکا درکار تھا۔ اگرچہ ٹیم کو آخری دو اووروں میں جیت کے لیے 58 رنز درکار تھے، لیکن دنیش کارتک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ کارتک نے 19ویں اوور میں 14 رنز ضرور بنائے لیکن اسی اوور میں وہ 83 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کارتک کے آؤٹ ہوتے ہی ایس آر ایچ کی جیت تقریباً یقینی ہو گئی۔ حیدرآباد نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا ہے۔ ایس آر ایچ کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 3، میانک مارکنڈے نے 2 اور ٹی نٹراجن نے ایک وکٹ حاصل کی۔


آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک صرف ایک میچ ایسا ہوا ہے جس میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 530 سے ​​زیادہ رنز بنائے ہوں۔ آئی پی ایل 2024 میں ایس آر ایچ بمقابلہ ایم آئی میچ میں کل 523 رنز بنائے گئے۔ اب آر سی بی بمقابلہ ایم آئی میچ نے ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان اس میچ میں کل 549 رنز بنائے گئے ہیں۔ ایس آر ایچ بمقابلہ آر سی بی نے ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس میچ میں حیدرآباد کے بلے بازوں نے 22 چھکے اور آر سی بی کے بلے بازوں نے 16 چھکے لگائے۔ میچ میں مجموعی طور پر 38 چھکے لگائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔