جھوم اٹھے شاح رخ اور ان کے بچے کے کے آر کی جیت پر

آئی پی ایل 2024 پہلا کوالیفائراحمدآباد میں ہوا جہاں شاہ رخ خان کی ٹیم کے کے آر نےسن رائزرز حیدرآباد کو شکست دی اور اس کارکردگی پر جھوم اٹھے شاح رخ خان ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کل رات  آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائر میچ تھا جس میں شاہ رخ خان کی ٹیم کے کے آر اور سن رائزرز حیدرآباد آمنے سامنے تھیں۔ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے احمد آباد پہنچے تھے۔ جہاں وہ بیٹے ابراہم کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ  ان کی بیٹی سوہانا خان اور منیجر پوجا ددلانی بھی نظر آئیں۔

میچ کے دوران شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے لیے تالیاں بجا رہے تھے جب کہ ان کے بیٹے ابراہم خوشی سے اچھلتے نظر آئے۔ اس دوران کنگ خان کی بیٹی اور اداکارہ سوہانا خان بھی میچ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ سوہانا کو کے کے آرکی شاندار کارکردگی پر  خوشی میں تالیاں بجاتے اور اچھلتے ہوئے دیکھا گیا۔


آئی پی ایل 2024 کوالیفائر 1 کا میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوا جہاں شاہ رخ خان کی ٹیم کے کے آرسن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کھیلتی نظر آئی۔ شاہ رخ خان کے کے آر کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے پرجوش تھے۔ کے کے آر کے گیند بازوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو شروع میں ہی 159 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اب کے کےآرنے سن رائزرس حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سوہانا خان کو اپنی بیسٹی اننیا پانڈے اور کے کے آر کی شریک مالک جوہی چاولہ کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سوہانا کودتے ہوئے اور کے کے آرکے پلے آف میں پہنچنے کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔


شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے بھی کے کے آر کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان آخری بار فلم ڈنکی میں نظر آئے تھے۔ اب ان کے پاس فلم کنگ پائپ لائن میں ہے جس میں ان کے ساتھ سوہانا خان نظر آئیں گی۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کنگ خان فلم میں منفی کردار ادا کرنے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔