آر سی بی نے چنئی سپر کنگز کو27 رنز سے شکست دی، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں ہوئی کامیاب

رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل 2024 کے 68 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رائل چیلنجرز بنگلور یعنی آر سی بی  نے آئی پی ایل 2024 کے 68 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔ بنگلورو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلورو نے چنئی سپر کنگز یعنی سی ایس کے کو 27 رنز سے شکست دی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 218 رنز بنائے۔ اس کے بعد بنگلورو کو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے چنئی کو 200 رنز تک محدود کرنا تھا۔ یعنی پلے آف میں جانے کے لیے آر سی بی کو یہ میچ 18 رنز سے جیتنا تھا لیکن ٹیم 27 رنز سے جیت گئی۔


ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی شروعات  اچھی  نہیں رہی۔ ٹیم نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر کپتان روتوراج گائیکواڑ کا وکٹ گنوایا پھر جلد ہی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا۔ لیکن، تیسری وکٹ کے لیے راچن رویندرا اور اجنکیا رہانے نے 66 (41 گیندوں) کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو استحکام فراہم کیا، لیکن اس کے بعد ٹیم کو استحکام فراہم نہ ہوسکا۔ اگرچہ جڈیجا اور دھونی نے ساتویں وکٹ کے لیے 61 رنز (27 گیندوں) کی شراکت بنا کر ٹیم کو ایک بار پھر فتح کے قریب پہنچایا، لیکن آخر میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح آر سی بی نے سی ایس کے کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔