حیدرآباد کو شکست دے کر کولکتہ نائٹ رائڈرز  فائنل میں پہنچی

آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کولکتہ نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز  یعنی کے کے آر نے آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کے کے آر نے چھوٹی شراکتیں بنائیں اور آخر میں وینکٹیش ایر اور شریاس ایر کی 97 رنز کی شراکت کی بنیاد پر کوالیفائر میچ جیت کر آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں جگہ بنائی۔سن رائزرز حیدرآباد یعنی  ایس آر ایچ پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز کے اسکور تک محدود رہی۔ راہل ترپاٹھی نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی اہم اننگز  کھیلی۔ پیٹ کمنز نے بھی آخری اوورز میں 30 رنز بنائے۔ کولکتہ جب ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آیا تو اس بار فل سالٹ نہیں کھیل رہا تھا اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے سنیل نارائن کے ساتھ اوپننگ کی۔ گرباز اور نارائن کے درمیان 44 رنز کی اوپننگ شراکت نے کولکتہ کو مستحکم آغاز فراہم کیا اور باقی کام وینکٹیش ایئر اور شریاس ایئر کی اننگز نے کیا۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنیل نارائن اور رحمن اللہ گرباز نے کے کے آر کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس دوران چوتھے اوور میں گرباز 14 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس مضبوط آغاز کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاور پلے اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے تھے۔ پاور پلے ختم ہونے کے بعد بھی کے کے آر کا رن ریٹ سست نہیں ہوا۔ 10 اوورز کے اختتام تک کولکتہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے تھے اور ٹیم کو جیت کے لیے ابھی 60 گیندوں میں 53 رنز بنانے تھے۔ اس دوران وینکٹیش ائیر نے 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ کپتان شریاس ائیر نے 23 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وینکٹیش ایر اور شریاس کے درمیان 97 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی 8 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔


کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنا دوسرا وکٹ سنیل نارائن کی صورت میں گنوایا تھا۔ نارائن نے 16 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد شریاس ایر اور وینکٹیش ایر نے ایسے چوکے اور چھکے لگائے کہ کے کے آر کی جیت یک طرفہ ہو گئی۔ ایک طرف، شریاس نے 24 گیندوں میں 58 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز کے دوران 5 چوکے اور 4 فلک بوس چھکے لگائے۔ دوسری جانب وینکٹیش نے 28 گیندوں میں 51 رنز کی طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ میچ کے بعد شاہ رخ خان اپنے بچوں کے ساتھ میدان میں آئے اور مداحوں کی مبارکباد قبول کی۔ اس سب سے پہلے مچل اسٹارک کی بولنگ نے ایس آر ایچ  کی کمر توڑ دی تھی۔ اسٹارک نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔