کولکتہ نے ہارا ہوا میچ جیتا،ممبئی کو ایک بار پھر شکست دی اور  پلے آف کے لیے کوالیفائی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ممبئی انڈینز کو 19 رنز سے شکست دے دی  اور کولکتہ نے اپنی مضبوط گیند بازی کے بل بوتے پر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز  یعنی کے کے آر نے ممبئی انڈینز کو 19 رنز سے شکست دے دی ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں اوورز کی تعداد 16 کر دی گئی۔ کے کے آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 16 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز وینکٹیش ایر نے بنائے جنہوں نے 21 گیندوں میں 42 رنز بنائے۔

دوسری جانب ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایم آئی نے شاندار آغاز کیا کیونکہ روہت شرما اور ایشان کشن کے درمیان 65 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی۔ روہت شرما نے 24 گیندوں میں 19 اور ایشان کشن نے 22 گیندوں میں 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن آخری اوورز میں میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ میچ میں کے کے آر کی جانب سے ہرشیت رانا، آندرے رسل اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر نے اس سے قبل وانکھیڑے میں بھی ممبئی انڈینس کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔


ممبئی انڈینز یعنی ایم آئی نے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاور پلے اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 62 رنز بنا لیے تھے۔ پہلے کشن 7ویں اوور میں آؤٹ ہوئے اور پھر روہت بھی 8ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، یہاں سے میچ کولکتہ کے حق میں جانے لگا۔ ممبئی پاور پلے کے ذریعے اگلے 4 اوورز میں صرف 19 رنز بنا سکی اور اس نے 2 اہم وکٹیں بھی گنوا دیں، جس کی وجہ سے ٹیم کا اسکور 10 اوورز میں 2 وکٹ پر 81 رنز ہو گیا۔ ٹیم کو آخری 6 اوور میں 77 رنز درکار تھے لیکن سوریہ کمار یادیو 11 ویں اوور میں 11 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اگلے 2 اوورز میں ہاردک پانڈیا اور ٹم ڈیوڈ کے آؤٹ ہونے سے ایم آئی کی مشکلات میں کافی اضافہ ہو گیا تھا۔ ایم آئی کو جیت کے لیے آخری 3 اوورز میں 57 رنز بنانے تھے۔ نمن دھیر اور تلک ورما ابھی بھی کریز پر موجود تھے۔ ممبئی کو آخری 6 گیندوں میں 22 رنز بنانے تھے۔ نمن دھیر 6 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے اور یہیں پر ایم آئی کی شکست طے ہو گئی۔ کے کے آر نے 19 رنز سے جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔