آئی پی ایل 2020: وراٹ کوہلی ’ناقص امپائرنگ‘ سے خفا، تبدیلی کا مطالبہ
کوہلی کا خیال ہے کہ امپائر کا غلط فیصلہ میچ کی تصویر بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ماضی میں دیکھ چکے ہیں کہ ان چھوٹے فیصلوں نے ٹی 20 میچوں اور آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ پر کس طرح بڑا اثر ڈالا ہے۔"
ابو ظہبی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کپتانوں کو اضافی اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوہلی نے وائیڈ بال اور کمر تک کی نو بال کے حوالہ سے دیئے گئے میدانی امپائروں کے فیصلوں پر ریویو (نظر ثانی) لینے کی وکالت کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں اس طرح کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل 2020: وراٹ کے خلاف واپسی کے لئے اتریں گے راہل
انسٹاگرام پر لوکیش راہل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہا، "بحیثیت کپتان میں چاہتا ہوں کہ وائیڈ بال اور کمر سے اوپر کی نوبال کے غلط فیصلہ پر مجھے ریویو لینے کا حق ہونا چاہیے۔ کوہلی کا خیال ہے کہ امپائر کا غلط فیصلہ میچ کی تصویر بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ماضی میں دیکھ چکے ہیں کہ ان چھوٹے فیصلوں نے ٹی 20 میچوں اور آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ پر کس طرح بڑا اثر ڈالا ہے۔"
کوہلی کا یہ بیان حال ہی میں آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے مابین ہونے والے تنازعہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں آن فیلڈ امپائر پال رافیل وائڈ بال کا فیصلہ دینے والے تھے لیکن انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے ردعمل کے بعد فیصلہ تبدیل کر دیا۔
چنئی اور حیدرآباد کے مابین منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کی اننگز کے 19 ویں اوور میں شاردول ٹھاکر کی گیند پر وائیڈ بال کا فیصلہ لینے کے لئے پال نے اپنے ہاتھ کھول ہی دیئے تھے لیکن ٹھاکر اور دھونی کے رد عمل کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔