آئی پی ایل 2020: سنیل گواسکر نے جوفرا آرچر پر لگایا سنگین الزام

گواسکر نے بدھ کے روز کولکاتا بمقابلہ راجستھان میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ "آپ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سب سے زیادہ رفتار والا گیندباز باؤنسر ڈالے گا، لیکن آرچر نے ایسا نہیں کیا۔"

جوفرا آرچر
جوفرا آرچر
user

تنویر

ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر نے آئی پی ایل 2020 کے بارہویں میچ کے دوران جوفرا آرچر پر ایک سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اور آئی پی ایل میں راجستھان کے لیے کھیل رہے جوفرا آرچر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنی قومی ٹیم کے کپتان ایان مورگن کو باؤنسر نہیں ڈالتے۔ یہ بات انھوں نے بدھ کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں کمنٹری کرتے ہوئے کہی۔

سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران یہ بات اس وقت کہی جب کولکاتا کی پاری کے 18ویں اوور میں راجستھان کے گیندباز ٹام کرن نے ایان مورگن کو فل ٹاس گیند پھینکی تھی اور اس پر چوکا لگا۔ دراصل ٹام کرن کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہے اور ان کے فل ٹاس گیند کو دیکھ کر گواسکر نے کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اچھا ہے، ٹام کرن نے اپنے کپتان کو آسان فل ٹاس دی اور کپتان نے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔" ساتھ ہی گواسکر نے یہ بھی کہا کہ "جوفرا آرچر نے پچھلے اوور میں مورگن کو ایک بھی باؤنسر نہیں ڈالی تھی۔ آپ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سب سے زیادہ رفتار والا گیندباز باؤنسر ڈالے گا، لیکن آرچر نے ایسا نہیں کیا۔"


قابل ذکر ہے کہ راجستھان کے خلاف میچ میں کولکاتا کی طرف سے کھیل رہے ایان مورگن نے 34 رنوں کی طوفانی پاری کھیلی تھی اور اس کی مدد سے ہی کولکاتا 174 رن بنانے میں کامیاب ہو سکا تھا۔ بعد میں راجستھان 137 رن ہی بنا سکی اور اسے 37 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔