آئی پی ایل 2020: سن رائزرس حیدرآباد شان سے پہنچا پلے آف میں، ممبئی انڈینز کو دی شکست

ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کو 20 اوورز میں 150 رنز کا ہدف دیا، جسے حیدرآباد نے آسانی سے 17.1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے آسانی سے حاصل کرلیا۔

تصویر بشکریہ آئی پی ایل
تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

قومی آواز بیورو

شارجہ: شارجہ میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے 56 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو ممبئی انڈینز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں شان سے قدم رکھا۔ ممبئی انڈینز نے جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جسے حیدرآباد نے آسانی سے 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر اور ساہا نے پہلی وکٹ کے لئے 103 گیندوں میں 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی اور ممبئی کے ہدف کو انہوں نے بونا ثابت کر دیا۔ حیدرآباد کے پاس یہ میچ جیتنے کے لئے 14 پوائنٹس ہیں اور انہوں نے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کولکتہ کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔ حالانکہ کولکتہ کے بھی 14 پوائنٹس تھے۔

ممبئی نے مقررہ 20 اوورز میں اپنی آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔ ممبئی کے لئے کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئٹن ڈیک نے 25، سوریا کمار یادو نے 36 اور ایشان کشن نے بھی 33 رنز کی شراکت کی۔ اسی کے ساتھ ہی حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے اپنے چار اوورز میں 34 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیسن ہولڈر اور شہباز ندیم نے دو اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے کچھ ردو بدل کی تھی، حیدرآباد کی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی جگہ پریم گرگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہیں ممبئی نے ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ کو آرام دیتے ہوئے جیمز پیٹنسن اور دھول کلکرنی کو میدان میں اتارا تھا۔ جبکہ روہت شرما نے جینت یادو کی جگہ لی تھی، روہت شرما کو چوٹ کی وجہ سے آخری چند میچوں سے باہر کر دیا گیا تھا۔ انجری کے سبب وہ آسٹریلیا دورہ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں بھی منتخب نہیں ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔