شکھر دھون نے آئی پی ایل میں چوتھی مرتبہ بنائے 500 سے زیادہ رن

شکھر دھون نے پہلی بار ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنائی ہیں۔ نیز 3 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں 521، 2016 میں 501 اور 2012 میں 569 رنز بنائے تھے۔

شیکھر دھون، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
شیکھر دھون، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

یو این آئی

ابوظہبی: آئی پی ایل ۔13 میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز کے شکھر دھون چوتھی بار ایک سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ دہلی کی جانب سے شکھر دھون نے 41 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ وہ چوتھی بار ایک سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ صرف یہی نہیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار انہوں نے 45 کی اوسط سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں انہوں نے 14 میچوں میں 47.72 کی اوسط سے 525 رنز بنائے ہیں۔ شکھر دھون نے پہلی بار ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنائی ہیں۔ نیز 3 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں 521، 2016 میں 501 اور 2012 میں 569 رنز بنائے تھے۔

آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر اور وراٹ کوہلی پانچ بار پانچ سو سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ لیکن کوہلی اس سیزن میں 500 رنز بنانے سے 40 رن دور ہیں۔ تاہم بنگلور پیر کو دہلی سے ہارنے کے بعد بھی پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں چھٹی بار 500 سے زیادہ رنز بنانے کے لئے پلے آف کے دو میچوں میں 40 رنز بنانے کا موقع موجود ہے۔ وارٹ کوہلی نے 14 سیزن میں اس سیزن میں 46 کی اوسط سے 460 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل کوہلی نے 2018 میں 530، 2016 میں 973، 2015 میں 505، 2013 میں 634 اور 2011 میں 557 رنز بنائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔