آئی پی ایل 2020: پنجاب کے بلے باز مندیپ نے والد کے نام وقف کی اپنی اننگ

میچ کے بعد مندیپ نے کہا کہ "یہ ایک بہت ہی خاص اننگ ہے۔ میرے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے ناٹ آؤٹ رہنا چاہیے۔ یہ اننگ ان کے لئے ہے۔"

مندیپ سنگھ، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
مندیپ سنگھ، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

یو این آئی

شارجہ: کولکاتا کے خلاف پچاس رن بنانے کے بعد نم آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کے مندیپ سنگھ نے اپنے والد کو یاد کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص اننگز ہے۔ پیر کے روز کنگز الیون پنجاب نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کے سامنے 150 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنرز مندیپ سنگھ اور کرس گیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کی ٹیم 18.5 اوور میں آسانی سے میچ جیت گئی۔ مندیپ سنگھ 66 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ تین دن پہلے اپنے والد کو کھونے والے مندیپ سنگھ نے اس اننگز کو اپنے والد کے لئے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وہ 'ناٹ آؤٹ' رہیں۔

کولکاتا کے خلاف پچاس رن بنانے کے بعد نم آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے مندیپ نے اپنے والد کو یاد کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص اننگز ہے۔ میرے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے ناٹ آؤٹ رہنا چاہیے۔ یہ اننگز ان کے لئے ہے۔ اگر میں سنچری یا ڈبل ​​سنچری بھی بنالیتا تو وہ پوچھتے کہ میں کیوں آؤٹ ہوا۔ مندیپ نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے لگائے۔


کرس گیل جیسے دھماکہ خیز بلے باز ہونے کے باوجود کے ایل راہل نے اوپننگ کے لئے مندیپ سنگھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مندیپ نے کہا کہ میرا کام تیز اسکور کرنا تھا لیکن میں اس میں کمفرٹ نہیں تھا۔ میں نے راہل سے کہا کیا میں اپنا فطری کھیل کھیل سکتا اور میچ فنش کرسکتا ہوں۔ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور خود جارحانہ انداز میں کھیلے۔ راہل نے چار چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ مندیپ نے کرس گیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسل باس ہیں انہیں کبھی بھی ریٹائر نہیں ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔