آئی پی ایل 2020: مین آف دی میچ رہے سوریہ کمار کا ٹیم کو جیت دلا کر اظہارِ مسرت

سوریہ کمار نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ اور روہت شرما نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے مجھ سے کہا تھا کہ مجھ میں کھیل کو گہرائی تک لے جانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا کر پایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 48 ویں مقابلہ میں ممبئی انڈیئز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈیئز کے 16 پوائنٹس ہو گئے اور اس کا پہلے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنا تقریباً طے ہے۔ ممبئی کی اس جیت کے ہیرو سوریہ کمار یادو رہے جنہوں نے 43 گیندوں میں ناقابل شکست 79 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ سوریہ کمار کو اس میچ جتانے والی اننگ کے لئے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آر سی بی کے خلاف میچ وننگ اننگ کھیلنے کے بعد سوریہ کمار نے کہا کہ ’’میں میچ کو فینش (ختم) کرنا چاہ رہا تھا۔ میں میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتا تھا اور اب میچ کو فینش کر کے کافی خوش ہوں۔ چہل کو اوور کور اور اٹین کو بیک فٹ پر پنچ میرے پسندیدہ شاٹ تھے۔ میں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کھیل کو بہتر کرنے پر کام کیا ہے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا ’’مجھے پہلے ہی آن سائڈ کھیلنا پسند تھا۔ میچ ختم ہونے سے کافی خوشی ہوئی۔ ٹیم منیجمنٹ اور روہت شرما نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی مجھ سے کہا تھا کہ مجھ میں کھیل کو گہرائی تک لے جانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا کر پایا۔‘‘

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2020 میں سوریہ کمار یادو بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور اس سیزن کے 12 میچوں میں وہ 40.22 کی اوسط سے 155.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 362 رن بنا چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 48 چوکے اور آٹھ چھکے نکلے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔