آئی پی ایل 2020: راشد خان نے کی شاندار گیند بازی، ہربھجن نے کی دل کھول کر تعریف
ہربھجن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'لاجواب گیند بازی، اسپیل لالہ کمال کی گیند بازی راشد خان، تین وکٹ کے لئے صرف سات رنز، واہ، مبارک ہو۔'
دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ اور موجودہ کھلاڑی یجویندر چہل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف سنرائزرس حیدر آباد کے سرکردہ اسپنر راشد خان کی آئی پی ایل کے 47 ویں میچ میں شاندار گیند بازی کی تعریف کی ہے، جنہوں نے 4 اوور میں 7 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور 17 ڈاٹ بال کیں۔
یہ آئی پی ایل 2020 میں بالر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ ہے۔ راشد خان آئی پی ایل 2020 میں اب تک 17 وکٹیں لے چکے ہیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ راشد نے اب تک آئی پی ایل سیزن میں 135 گیندیں پھینکی ہیں جس پر بلے باز رنز نہیں بنا پائے ہیں۔
راشد خان کی عمدہ بولنگ کو دیکھ کر ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹ کیا اور بولنگ کی زبردست تعریف کی۔ راشد کے بارے میں بھجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'لاجواب، گیند بازی اسپیل لالہ کمال کی گیند بازی راشد خان، تین وکٹ کے لئے صرف سات رنز، واہ، مبارک ہو۔' ہربھجن سنگھ کے علاوہ یجویندر چہل نے بھی ٹوئٹ کیا اور لکھا، راشد خان، حیرت انگیز بولنگ، 'راشد خان کے آئی پی ایل کیریئر کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔
سنرائزرس حیدر آباد نے دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کو 88 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوڑ برقرار رکھی ہے۔ دہلی پر فتح کے ساتھ ہی اب حیدرآباد کی ٹیم کے 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ یہ حیدرآباد کی رنز کے اعتبار سے آئی پی ایل تاریخ کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ آئی پی ایل میں حیدرآباد کی سب سے بڑی جیت رنز کے مطابق سال 2019 میں بنگلور کے خلاف ہے۔ بنگلور کو 2019 میں حیدرآباد نے 118 رنز سے شکست دی تھی۔
گزشتہ میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 219 رنز بنائے تھے، ردھمان ساہا نے 87 رنز بنائے جبکہ وارنر نے 66 رنز بنائے۔ منیش پانڈے 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔