آئی پی ایل 2020: سنچری سے محروم ہونے پر غصہ میں بیٹ پھینکنے والے گیل پر جرمانہ عائد

میچ ریفری نے گیل پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران راجستھان رائلز کے تیزگیند باز جوفرا آرچر نے گیل کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

کرس گیل، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
کرس گیل، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

یو این آئی

ابوظہبی: کنگز الیون پنجاب کے جارح بلے باز کرس گیل پر جمعہ کے روز ابوظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران بلہ پھینکنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میچ ریفری نے کرس گیل پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران راجستھان رائلز کے تیزگیند باز جوفرا آرچر نے گیل کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد گیل نے غصے میں اپنا بلہ زمین پر پھینک دیا تھا۔ کرس گیل پر آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


آئی پی ایل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "کرس گیل نے عائد جرمانے کو تسلیم کرلیا ہے۔ گیل نے اس میچ میں آٹھ چھکے لگائے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ گیل نے اس میچ میں 99 رنز بنائے، لیکن ان کی ٹیم پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔