آئی پی ایل 2020: آر سی بی کے لئے بری خبر، 10 کروڑ قیمت والا کھلاڑی آج کا میچ نہیں کھیلے گا

آئی پی ایل 13 میں آر سی بی نے اپنے سفر کا آغاز زبردست انداز میں کیا ہے، لیکن اب اسٹار پلیئر کے باہر ہونے کی وجہ سے ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 میں آج کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے لیکن میچ سے عین قبل کوہلی کی ٹیم کے لئے بری خبر ہے۔ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرس مورس اس میچ کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرس مورس انجری کے سبب سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

مورس کے ان فٹ ہونے کے بارے میں آر سی بی نے معلومات دی ہے۔ ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مائک ہیسن نے کہا، "مورس ذہنی دباؤ کو برداشت کر رہے ہیں۔ وہ دوسرے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ُُ مورس آخری آووروں میں بہترین بولنگ کرنے اور بڑی ہٹ لگانے میں مہارت رکھتے ہیں۔''


کرس مورس کے دستباب نہ ہونے کی وجہ سے آر سی بی کی ٹیم کا توازن گڑبڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، کہ "ہماری ٹیم کے توازن پر بہت بڑا فرق پڑا ہے۔ مورس ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کرکٹ کے تینوں شعبوں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہترین تعاون کرتے ہیں۔‘‘

تاہم، ہیسن کا خیال ہے کہ مورس اگلے میچ میں کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ کرس مورس کو 10 کروڑ کی بڑی قیمت پر آر سی بی نے خریدا ہے اور اس سیزن میں آر سی بی کے لئے وہ سب سے اہم کھلاڑی بنے رہیں گے۔


گزشتہ سال انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آر سی بی نے 2020 کے سیزن کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے۔ آئی پی ایل 13 کے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آر سی بی کی ٹیم 10 رنز سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔